in

میانمار میں ظلم کی انتہا، جمہوریت کے 4 حامیوں کو پھانسی؛ 50 سالوں میں پہلی بار

میانمار میں ظلم کی انتہا، جمہوریت کے 4 حامیوں کو پھانسی؛ 50 سالوں میں پہلی بار

Myanmar,LAGATAR URDU NEWS

میانمار کی حکومت نے نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ، جمہوریت کے حامی کارکن اور دو دیگر کو پھانسی دے دی ہے۔ یہ کارروائی پچھلے سال فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد ہونے والے تشدد کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ میانمار میں پانچ دہائیوں میں پہلی بار کسی کو پھانسی دی گئی ہے۔

اس پھانسی کی اطلاع سرکاری اخبار ‘مرر ڈیلی’ میں دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تحت قتل کی کارروائیوں میں غیر انسانی تعاون اور تشدد کے ارتکاب اور حکم دینے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پھانسی کب دی گئی۔

فوجی حکومت نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیا تاہم قیدیوں کو کس جیل میں رکھا گیا تھا اور محکمہ جیل خانہ جات نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ساتھ ہی ‘نیشنل یونٹی گورنمنٹ’ کی انسانی حقوق کی وزیر آنگ میو من نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ یہ لوگ تشدد میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سزائے موت دینا خوف کے ذریعے عوام پر حکومت کرنے کی کوشش ہے۔

کورٹ فیس میں اضافے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج، جھارکھنڈ کے وکلاء عدالتی کام سے دور

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Written by Arif

کورٹ فیس میں اضافے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج، جھارکھنڈ کے وکلاء عدالتی کام سے دور

کورٹ فیس میں اضافے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج، جھارکھنڈ کے وکلاء عدالتی کام سے دور

Shock to Uddhav government over OBC reservation in Maharashtra civic polls, SC rejects application

…………..سپریم کورٹ کے تبصرے