KOLKATA, LAGATAR URDU NEWS
جانوروں کی اسمگلنگ معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی بی آئی نے ٹی ایم سی لیڈر انوبرت منڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔آج صبح سی بی آئی کی ٹیم انوبرت منڈل کے گھر پہنچی۔ انوبرت منڈل بیر بھوم ضلع کے ٹی ایم سی صدر ہیں۔
ایسے میں ان کی گرفتاری ممتا بنرجی کے لیے بڑا جھٹکا ہے، جو پہلے ہی وزیر رہ چکے پارتھا چٹرجی کی گرفتاری سے بیک فٹ پر ہیں۔ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں ملوث پارتھا چٹرجی کی معاون ارپیتا مکھرجی کے گھر سے 50 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔